دھانی کی نئی تصویر پر مداحوں نے دلچسپ کمنٹس کئے

جمعرات 1 اپریل 2021 14:56

سنچورین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2021ء) جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل شاہنواز دھانی نے ساتھی بولرز کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس پر ان کے مداحوں نے دلچسپ کمنٹس کئے ۔شاہنواز دھانی نے نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، ارشد اقبال اور حارث رؤف کے ہمراہ ایک تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنائی۔

(جاری ہے)

تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانی ٹیم میں شامل فاسٹ بولرز کو تیز ترین بیٹری قرار دیاانہوں نے لکھا کہ پاکستان کی پیسر بیٹریاس خوبصورت تصویر پر شائقین کرکٹ اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اتنا سارا ٹیلنٹ ایک ہی تصویر میں سمایا ہوا ہے۔

کچھ شائقین کرکٹ کو اس بیٹری میں ’جنریٹر‘ حسن علی کی شدید کمی محسوس ہوئی۔یاد رہے کہ اندورنِ سندھ سے تعلق رکھنے والے شاہنواز دھانی نے پاکستان سٴْپر لیگ کے سیزن6 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی شاندار بولنگ سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔