ایشیاء میں امن اور ترقی کا راستہ کشمیر سے گزرتا ہے، بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ گیارہ بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا،مشعال ملک

جمعرات 1 اپریل 2021 16:07

ایشیاء میں امن اور ترقی کا راستہ کشمیر سے گزرتا ہے، بھارتی فوج نے مقبوضہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ یکم اپریل 2021ء) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ایشیاء میں امن اور ترقی کا راستہ کشمیر سے گزرتا ہے، بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ گیارہ بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا،بھارتی فوج کی فائرنگ اور تشدد سے پچاس سے زائد کشمیر زخمی بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے جاری بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ 110 بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کیا،بھارتی فوج نے 12 گھروں کو بھی تباہ کیا،نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جارہا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کا قتل عام بند کرے،ایشیا میں امن اور ترقی کا راستہ کشمیر سے گزرتا ہے۔