براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ ، نوازشریف پر الزامات ، نجم سیٹھی کا بھی اہم کردار سامنے آگیا

احتساب بیورو کو 1996 میں بینظیر کی حکومت کے خاتمے کے بعد نگران دور میں بنا ، نجم سیٹھی احتساب بیورو کے انچارج تھے جنہوں نے کرپشن کے خلاف چنگاری کو روشن کیا ، 1997 کے انتخابات میں جیت کے بعد نواز شریف نے احتساب بیورو کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا ، رپورٹ

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 2 اپریل 2021 13:15

براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ ، نوازشریف پر الزامات ، نجم سیٹھی کا بھی اہم کردار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 02 اپریل2021ء) سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں بننے والے براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ میں احتساب کے عمل میں نجم سیٹھی کا کردار بھی سامنے آگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ احتساب بیورو کو 1996 میں بینظیر کی حکومت کے خاتمے کے بعد نگران دور میں بنایا گیا تھا ، سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی احتساب بیورو کے انچارج تھے جنہوں نے کرپشن کے خلاف چنگاری کو روشن کیا تاہم 1997 کے انتخابات میں جیت کے بعد نواز شریف نے احتساب بیورو کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا۔

ق کمیشن نے اپنی رپورٹ مین لکھا ہے کہ نیب کےسوا تمام متعلقہ حکومتی اداروں نےکمیشن سےتعاون نہیں کیا ، بیوروکریسی نےرکارڈ چھپانےاور گم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ، موسوی کےالزامات کی تحقیقات کمیشن کے ٹی او آرز میں شامل نہیں ،حکومت چاہے توکاووے موسوی کےالزامات کی تحقیقات کراسکتی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق براڈشیٹ کا رکارڈتقریباً ہر جگہ بشمول پاکستان لندن مشن کےمِسنگ تھا، کمیشن کےسربراہ نےطارق فواداورکاوےموسوی کابیان رکارڈکرنامناسب نہ سمجھا ، براڈشیٹ کاایسٹ ریکوری معاہدہ حکومتی اداروں کی بین الاقوامی قانون کونہ سمجھنےکامنہ بولتاثبوت ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ کرلیا ، وزیر اعطم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں کابینہ اراکین کو براڈ شیٹ کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ پر بریفنگ دی گئی ، جس کے بعد وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کیا ، اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ براڈ شیٹ کی تحقیقات عوام کے سامنے آنی چاہیئے۔