بھارت سے تجارت کیلئے وزیراعظم کی دستخط کردہ سمری کا مسترد ہونا کابینہ کا وزیر اعظم کی کشمیر پالیسی پر عدم اعتماد ہے، رضا ربانی

وزارت خارجہ اور داخلہ سے ان پٹ لئے بغیر ای سی سی کا فیصلہ کشمیر کاز سے دھوکہ دہی کے مترادف ہے، سابق چیئر مین سینٹ کا بیان

جمعہ 2 اپریل 2021 18:35

بھارت سے تجارت کیلئے وزیراعظم کی دستخط کردہ سمری کا مسترد ہونا کابینہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2021ء) سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ بھارت سے تجارت کیلئے وزیراعظم کی دستخط کردہ سمری کا مسترد ہونا وفاقی کابینہ کا وزیر اعظم کی کشمیر پالیسی پر عدم اعتماد ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں چھ سو چھ دن سے جاری کرفیو ، نسل کشی ، آبادکاری میں تبدیلی اور انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، موجودہ حالات کے باوجود حکومت ہٹلر مودی کی حکومت سے تعلقات معمول پر لانا چاہتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ وزارت خارجہ اور داخلہ سے ان پٹ لئے بغیر ای سی سی کا فیصلہ کشمیر کاز سے دھوکہ دہی کے مترادف ہے۔انہوںنے کہاکہ کشمیر مسلسل جل رہا ہے اس دوران 23 مارچ پر بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا خط لکھنا قابل مذمت ہے۔