انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر کیوں خاموش ہیں،مشعال ملک

ہفتہ 3 اپریل 2021 11:59

انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر کیوں خاموش ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل 2021ء) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے،مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے گھر جلائے جا رہے ہیں،انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر کیوں خاموش ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کے گھروں کو بم نصب کر کہ اڑایا جارہا ہےبھارت کشمیر میں کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر خاموش تماشائی نہ بنے،دنیا کی خاموشی بھارت کو تھپکی دینے کے مترادف ہے۔