ڈیوٹی سے غائب ہونے پر ٹیوٹا کے میڈیکل آفسیر کو شوکاز نوٹس جاری

ٹیوٹا میں نا اہل اور غیر ذمہ دار افسران کے خلاف ایکشن شروع

ہفتہ 3 اپریل 2021 18:12

ڈیوٹی سے غائب ہونے پر ٹیوٹا کے میڈیکل آفسیر کو شوکاز نوٹس جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل 2021ء) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا ) کے حال ہی میں تعینات ہونے والے چیف آپریٹنگ آفیسر رائے منظور ناصر نے ادارے کی فعالیت اور کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے انقلابی اقدامات شروع کر دئیے ہیں گزشتہ روزٹیوٹا سیکرٹریٹ میں افسران کی حاضری چیکنگ کے دوران ٹیوٹا کے میڈیکل آفیسر اپنی ڈیوٹی سے غائب پائے گئے ۔

(جاری ہے)

جس کی پاداش میں ڈاکٹر فرخ گلزار کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سات دن کے اندر اندر ڈیوٹی سے بغیر اطلاع کے غائب ہونے کی وجوہات تحریری طور پر بیان کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں تفصیلات کے مطابق رائے منظورناصر نے دس روز قبل ٹیوٹا کے چیف آپریٹنگ آفیسر کا چارج سنبھالا ہے اور بغیر کسی وقفے کے یہاں حکومت کے وژن کو عملی شکل دینے کی منصوبہ بندی کا آغاز کر دیا ہے ،طے شدہ شیڈول کے مطابق تمام افسران و سٹاف کی حاضری یقینی بنانے سے لے کر اتھارٹی کے وژن کو عملی شکل دینے کی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ہے ۔


متعلقہ عنوان :