3موجودہ جعلی حکمرانوں کیخلاف فیصلہ کن تحریک شروع ہونیوالی ہے،موجودہ حکمران مسلسل جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کررہے ہیں،تبدیلی اور احتساب فلاپ،جمشید اختر شیخ

[نالائقوں کے ٹولے نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا،نااہل حکمرانوں نے تبدیلی کے نام پر ملک میں جوتماشالگایاگیاا س کا ڈراپ سین کا آغاز ہوچکاہے،صدرٹریڈرزونگ مسلم لیگ(ن)اسلام آباد

اتوار 4 اپریل 2021 17:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد ٹریڈرز ونگ کے صدر جمشید اخترشیخ نے کہاہے کہ موجودہ جعلی حکمرانوں کے خلاف فیصلہ کن تحریک شروع ہونے والی ہے ،تحریک کے مقاصد کے حصول تک سفری جاری رکھیںگے،ریاست مدینہ کے دعویدار حکمران مسلسل جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کررہے ہیں ،ان کا تبدیلی اور احتساب کا نعرہ بُری طرح فلاپ ہوچکاہے ،اب ڈرامہ سیاست نہیں چلے گی،نااہل حکمرانوں نے عوام کا بُرا حال کردیا ہے،ایک کروڑ نوکریاں دینے کاوعدہ کیاتھا مگر عوام کو تیزی سے مزید بیروزگار کی دلدل میں دھکیلا جار ہاہے،نااہل حکمرانوں نے عوام کابُرا حال کردیاہے۔

انہوں نے کہاکہ سینیٹ معاملے پر پیپلزپارٹی اپنی غلطی تسلیم کرے، پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے جس طرح ووٹ لئے وہ غلط تھا،رضاربانی، اعتزازاحسن اور مصطفی نوازکھوکھر نے بھی پیپلزپارٹی کے اقدام سے اختلاف کیاہے،پیپلزپارٹی کی بے اصولی کومعاف نہیں کیاجاسکتا،پیپلزپارٹی اپنی غلطی تسلیم کرے،پیپلزپارٹی بے اصولی پر قائم رہی تو اس کا پی ڈی ایم کے ساتھ چلنا مشکل ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

جمشیداختر شیخ نے مزید کہاکہ نااہل اورنالائق حکمران عوام کوکہتے ہیں گبھرانانہیں جو عوام کے ساتھ مذاق ہے ،تبدیلی سرکار ایک طرف قوم کی بھلائی و خیرخواہی کی توفیق اور صلاحیت نہیں رکھتے اور اوپر سے ایسے مضحکہ خیز بیانات دے کر قوم کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں،عوام اس نالائق حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔مسلم لیگی رہنماجمشید اخترشیخ نے مزید کہاکہ نالائقوں کے ٹولے نے نیب کے ذریعے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا اور ویژن سے خالی حکمرانوں نے ملکی اداروں کو تہس نہس کردیاہے،اس ٹولے کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے،نااہل حکمرانوں نے تبدیلی کے نام پر ملک میں جوتماشہ لگایا سا کا ڈرامہ سین کا آغاز ہوچکاہے،سلیکٹڈ عمران نیازی کی حکومت تاریخ کی بدترین حکومت ہے جس نے عوام کونہ صرف بے روزگارکردیا ہے بلکہ فاقوں پر مجبور کردیاہے،۔

ہم اپنے پارٹی قائدین کی قیادت میں اس کرپٹ اور نااہل حکومت سے چھٹکارا دلا کر ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریںگے۔