اکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس

رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق اور سمیرا ملک سمیت دیگر رہنمائوں کی شرکت خوشاب سے حلقہ پی پی 84 کیلئے امیدوار کی نامزدگی کے حوالے سے مشاورت

پیر 5 اپریل 2021 21:35

اکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ واقعہ ماڈل ٹاون میں ہونے والے (ن) لیگ کے پارلیمانی اجلاس میں (ن) لیگی رہنما را نا تنویر، خواجہ سعد رفیق اور سمیرا ملک سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں (ن) لیگی ایم پی اے وارث کلو کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں خوشاب سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 کے لئے (ن) لیگی امیدوار کی نامزدگی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔