دستور ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش ، متعلقہ کمیٹی کے سپرد

قومی اسمبلی کے مقابلے میں سینیٹ کے اختیارات کم ہیں، ایوانوں کے اختیارات برابر ہونے چاہئیں، رضا ربانی

پیر 5 اپریل 2021 21:52

دستور ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش ، متعلقہ کمیٹی کے سپرد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے دستور ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کردیا جسے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ پیر کو چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے دستور ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کردیا۔

(جاری ہے)

رضا ربانی نے بل سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے دو ایوانوں کے درمیان اختیارات کی بات ہوتی ہے، قومی اسمبلی کے مقابلے میں سینیٹ کے اختیارات کم ہیں، ایوانوں کے اختیارات برابر ہونے چاہئیں۔

سینیٹ کے اختیارات بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 57,62,72,73,86,89,126,159،160، 162 اور 166 میں ترمیم کی جائے، صوبے کے وزیراعلی کو سینیٹ میں بولنے کا اختیار دیا جائے، سینیٹر متعلقہ علاقے سے ہو تو ووٹ منتقل کروا کر دوسرے علاقے سے نہ آئے۔ چیئرمین سنجرانی نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔