اتحاد ایئر ویز کا ابوظہبی اور اسرائیل کے مابین باقاعدہ پروازوں کا آغاز

پہلی پرواز ای وائی 598 اسرائیل کے تل ابیب ایئرپورٹ کے لیے روانہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 6 اپریل 2021 13:43

اتحاد ایئر ویز کا ابوظہبی اور اسرائیل کے مابین باقاعدہ پروازوں کا آغاز
ابوظہبی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اپریل ۔2021ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی کی فضائی کمپنی اتحاد ایئر ویز نے ابوظہبی اور اسرائیل کے اہم شہر تل ابیب کے مابین باقاعدہ فضائی سفر کا آغاز کر دیا ہے.

(جاری ہے)

اتحاد ایئر ویز کی پہلی پرواز ای وائی 598 مقامی وقت کے مطابق آج صبح 10 بجکر 13 منٹ پر اسرائیل کے تل ابیب ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوگئی. یہ پرواز مقامی وقت کے مطابق 12 بج کر 18 منٹ پر تل ابیب کے بن گورین انٹرنیشنل ایئرپورٹ آئے گی ایئرلائن نے 19 اکتوبر 2020 کو خلیج سے پہلی غیر شیڈول شدہ مسافر بردار پرواز اسرائیل کے لیے بھیجی تھی.