ماروی سرمد کے ایشو پر ماہرہ خان کا ردعمل میرے لیے انتہائی حیرت انگیز تھا،خلیل الرحمن قمر

منگل 6 اپریل 2021 22:48

ماروی سرمد کے ایشو پر ماہرہ خان کا ردعمل میرے لیے انتہائی حیرت انگیز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2021ء) ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر نے کہاکہ ماروی سرمد اور ان کے درمیان ایشو پر ماہرہ خان کا ردعمل ان کے لئے کافی حیرت انگیز تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے حالیہ انٹرویو میں ماروی سرمد اور خلیل الرحمن قمر کی آپسی لڑائی بارے بات کرتے ہوئے کہاکہ ماروی سرمد کے ایشو پر انہیں سب سے زیادہ ماہرہ خان کے ٹویٹ نے حیران کیا جس میں اداکارہ نے ان کے بارے میں لکھاکہ وہ کسی خاتون کے ساتھ کیسے بدتمیزی کر سکتے ہیں اور کسی خاتون کیلیے برے الفاظ کا چنائو کیسے کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ماہرہ خان کے ساتھ ان کا بہت احترام اور عزت کا رشتہ ہے لیکن اگر وہ انہیں ذاتی طور پر فون کرتیں تووہ انہیں اپنے موقف سے مزید آگا ہ کرسکتے تھے۔انہوں نے کہاکہ شوبز شخصیات کو ان کے بیانات سے اس لئے اعتراض ہوتا ہے کیونکہ وہ سچ پر مبنی ہوتے ہیں اور سچ ہمیشہ کڑوا ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :