Live Updates

ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس پاکستان نے نیاسروے جاری کردیا ہے

73 فیصد پاکستانیوں نے ملکی معاشی سمت غلط قرار دے دی، 70فیصد پاکستانی ملکی حالات سے پریشان، آئندہ 6 ماہ میں معاشی بہتری کے سوال پر 72 فیصد نے بہتری کی امید ظاہر کر دی، اپسوس

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 7 اپریل 2021 00:23

ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس پاکستان نے نیاسروے جاری کردیا ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار، 6 اپریل 2021) ریسرچ کمپنی اپسوس نے ملکی معیشت سے متعلق سروے کے نتائج جاری کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس پاکستان نے نیاسروے جاری کردیا ہے۔73 فیصد پاکستانیوں نے ملکی معاشی سمت غلط قرار دے دی۔ سروے کے مطابق 70فیصد پاکستانی ملکی حالات سے پریشان، آئندہ 6 ماہ میں معاشی بہتری کے سوال پر 72 فیصد نے بہتری کی امید ظاہر کر دی۔

سروے رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت بھی پاکستانیوں کے اعتماد میں کمی کی وجہ بنی ہے۔64 فیصد پاکستانیوں نے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کو خراب کہا ہے اور 36 فیصد نے اچھا قرار دیا ہے۔سروے میں بتایا گیا ہے کہ ملکی معاشی صورت حال میں آئندہ 6 ماہ میں بہتری کے سوال پر 41 فیصد نے مایوسی کا اظہار کیا جب کہ 72فیصد نے بہتری کےلیے پر امید ہونےکا کہا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں ملک کی معاشی صورتحال روز بہ روز ابتری کی جانب گامزن ہے، جس پر عوامی ردعمل کو جاننے کے لیے اپسوس نے سروے کا انعقاد، جس میں عوام نے ملک کی معاشی صورتحال کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کیا۔ ملک میں مہنگائی پر قابو پانے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کو ہٹا کر حماد اظہر کو نیا وزیر خزانہ بنا دیا ہے۔ تاہم ابھی تک کسی قسم کے ریلیف کا اعلان نہیں کیا گیا۔                                                                                                 
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات