آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں کرونا سے بچاوئو کی ویکسین لگانے کے عمل میں تیزی، روزانہ دو سو سے زائد ممبران اس سہولت سے استفادہ کر رہے ہیں

آرٹس کونسل کراچی میں کورونا ویکسین لگانے کے بہترین انتظامات ہیں ،معروف ٹی وی اینکر اور سابق چیئر مین پی ٹی وی نعیم بخاری

بدھ 7 اپریل 2021 15:38

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں کرونا سے بچاوئو کی ویکسین لگانے کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اپریل2021ء) معروف ٹی وی اینکر اور سابق چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور حکومت سندھ کے تعاون سے آرٹس کونسل کراچی میں قائم کووڈ 19 ہیلتھ سینٹر سے کورونا کی ویکسین لگوالی،ویکسین لگوانے کے بعد اُنہوں نے کہا کہ یہاں بنا وقت ضائع کیے منٹوں میں تمام کاروائی مکمل کی گئی ،آرٹس کونسل کراچی میں کورونا ویکسین لگانے کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل کراچی میں ویکسین لگانے کے لئے موجودہ عملہ نہایت اچھے طریقے سے پیش آرہا ہے ہمیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ،واضع رہے کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں حکومت سندھ کے تعاون سے 17مارچ سے ممبران کے لئے ویکسی نیشن لگانے کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)



آرٹس کونسل کے نائب صدر اور سینئر فنکار منور سعید نے آرٹس کونسل کراچی سے کرونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے کے بعد کہا کہ آرٹس کونسل کراچی میں احمد شاہ کے زیرِ نگرانی بہترین انتظامات کیے گئے ہیں ،ڈاکٹر ز اور اسٹاف بہت پروفیشنل ہیں،معروف فنکار خالد انعم نے ویکسی نیشن لگونے کے بعد کہا کہ آرٹس کونسل کراچی کے صدر محمد احمد شاہ کا ممبران کے لئے کیا جانے والا یہ اقدام قابلِ ستائش ہے ،

پاکستان کے معروف گلوکار و موسیقار بلال مقصود نے کہا کہ آرٹس کونسل کراچی میں نہایت صاف ستھرے ماحول میں ویکسین لگائی جارہی ہے میں سب کو مشورہ دونگا کہ ویکسین ضرور لگوائیں، میں نے اپنی پہلی ڈوز لگوائی ہے ،سیاسی رہنما تاج حیدر نے کرونا ویکسین لگوانے کے بعد کہا کہ آرٹس کونسل کراچی میں جس سہولت کے ساتھ ویکسین لگائی جارہی ہے اس سے بہتر انتظام کرنا ناممکن ہے ، سینئر صحافی مجاہد بریلوی ،ناصر بیگ چغتائی،جاوید اصغر چوہدری ،امین یوسف،ادیب مبین مرزا،اداکار عدنان شاہ ٹیپو ،سیفی حسن ،اورنگزیب لغاری،قدسیہ اکبر،زاہدہ حنا،عبدالرحیم سومرو ،ڈاکٹر فوزیہ خان،خالد چاچڑ سمیت مختلف شخصیات نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی سے کرونا کی ویکسین لگوائی۔