اسلام آباد بھی غیر محفوظ ، سابق وزیر اعظم ظفراللہ جمالی کے بھائی کے گھر ڈکیتی

ڈاکو گھر سے نقدی اورطلائی زیورات لوٹ کرفرار ہوگئے ، واردات کے دوران ملزمان نے گھنٹوں تک میر جان محمد جمالی کے اہل خانہ کو یرغمال بنائے رکھا ، ذرائع

Sajid Ali ساجد علی بدھ 7 اپریل 2021 15:56

اسلام آباد بھی غیر محفوظ ، سابق وزیر اعظم ظفراللہ جمالی کے بھائی کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 07 اپریل2021ء) اسلام اباد میں سابق وزیر اعظم ظفراللہ جمالی کے بھائی کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوگئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ،مسلح افراد میر جان محمد جمالی کے گھر سے نقدی اورطلائی زیورات لوٹ کرفرار ہوگئے ، جب کہ واردات کے دوران ملزمان نے گھنٹوں تک میر جان محمد جمالی کے اہل خانہ کو یرغمال بنائے رکھا۔

اس حوالے سے اسلام اباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں ، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ یاد رہے کہ حال ہی میں اسلام آباد بنی گالہ میں چوری کا ایک الگ تھلگ دلچسپ لیکن ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والا واقعہ پیش آیا  ، جس میں چوری نے چوری کے کرتے وقت ایک خط چھوڑا کہ معذرت کرتا ہوں ، میں غریب ہوں ، میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ، میں نے مجبوری میں چوری کی ہے ، مجھے معاف کردینا ، بدعا نہ دینا ، چور بنی گالہ میں شہری کی گاڑی کی ٹائر اتار کرلے گیا اور جاتے ہوئے معذرت کا خط بھی چھوڑ گیا تاہم پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

 
 
 
اگر واقعی یہ حقیقت ہے کہ اس بندے نے جو کہ چور ہے ، اس نے چوری مجبوری میں کی ہے ، تو پھر اس سے حکومت کو سبق بھی لینا چاہیے کیوں کہ غریب لوگوں کی قوت خرید صفر ہوگئی ہے، لوگ فاقوں پرمجبور ہیں ، جب بچے بھوک سے بلکتے ہیں تو ان سے دیکھا نہیں جاتا، جب مزدوری بھی نہ ملے، گھر میں بچے بھوکے ہوں، بیمار ہوں ، تنگدستی ہو، پھر لوگ چوریاں کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں ، اگرچہ چوری گناہ ہے، جرم ہے، لیکن کچھ بھوک ننگ کے ہاتھوں مجبور ہوکر غلط راہ روی ، چوریاں کرنے لگتے، کچھ بھیک مانگنا شروع کردیتے ہیں جب کہ وہ سفید پوش جن سے یہ کام بالکل نہیں ہوپاتا، وہ قرض اٹھاتے ہیں یا پھر خودکشی کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں، جبکہ خودکشی کرنا بھی اسلام میں حرام ہے۔

پھر یہ کہنے میں کوئی آر نہیں کہ ان تمام جرائم کی ذمہ دارجو کہ لوگ بھوک غربت اور تنگدستی کی وجہ سے کرتے ہیں، حکومت ہوتی ہے جس کی نااہل پالیسیوں، مہنگائی بے روزگاری کی وجہ سے لوگ ان مجرمانہ سرگرمیوں اور بے راوی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ملک میں چوریوں جیسے جرائم بڑھنے کی ایک وجہ مہنگائی، بے روزگاری کا بڑھنا بھی شامل ہے،ایسے جرائم کو روکنے کیلئے حکومت کو ہی نہیں اہل علاقہ ، ہمسایوں کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا، لوگوں کو چاہیے اپنے آس پاس نظر رکھیں کہ کوئی بھوکا تو نہیں، اپنے کمزوراور مستحق ہمسایوں کا خیال رکھنے سے بھی ان جرائم پر قابو پایا جاسکتا ہے۔