امیتابھ بچن کی 2 تکے اور دوا کیساتھ سوتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل، مداحوں کے مختلف تبصرہ

بدھ 7 اپریل 2021 21:56

امیتابھ بچن کی 2 تکے اور دوا کیساتھ سوتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل، ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2021ء) بالی وڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پہ سوتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی تو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ایک نئی بحث چھڑ گئی۔

(جاری ہے)

بالی وڈ کو لاتعداد لازوال فلمیں دینے والے اداکار امیتابھ بچن نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر جو تصویر شیئر کی ہے اس میں وہ نائٹ سوٹ میں سوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جب کہ ان کے سرہانے تکیہ اور دوائیں بھی رکھی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔امیتابھ بچن کے مداحوں کی درمیان اس حوالے سے فی الحال سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑی گئی اور مختلف انداز میں اظہار محبت کا اظہار کیا