کرکٹ کے بعد دھونی اداکاری میں جوہر دکھانے کو تیار

دھونی جاسوسی سیریز ’کیپٹن 7‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

جمعرات 8 اپریل 2021 00:46

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2021ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی جاسوسی سیریز ’کیپٹن 7‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان اس جاسوسی سیریز کو خود پروڈیوس کر رہے ہیں۔ مہندرا سنگھ کی پروڈکشن کمپنی ’دھونی پروڈکشن‘ نے اس ویب سیریز کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق جاسوسی سیریز کا پہلا سیزن ، جو فی الحال پری پروڈکشن میں ہے، دھونی پر مبنی ہوگا۔یہ دھونی پروڈکشن اور ان کی اہلیہ ساکشی کے پروڈکشن ہاوس بلیک وائٹ اورینج برانڈز مشترکہ طور پر اینمیٹڈ جاسوس ویب سیریز بنائیں گے۔بھارت کو2011 کا ورلڈ کپ صرف دھونی کے چھکے نے نہیں جتوایا، 10 سال بعد گوتم گھمبیر کے انکشافاترپورٹ کے مطابق پہلا سیزن 2022 میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے گزشتہ برس اگست میں ریٹائرمنٹ لی تھی۔

متعلقہ عنوان :