بی ایل ،ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کے امتحانی فارم 22اپریل تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ،ناظم امتحانات جامعہ اردو

جمعرات 8 اپریل 2021 16:57

بی ایل ،ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کے امتحانی فارم 22اپریل تک جمع کرائے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2021ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق بی ایل(سال اول و دوم)، ایل ایل بی اور ایل ایل ایم(سالِ آخر)ریپیٹرکے امتحانی فارم 22اپریل2021تک عسکری بینک گلشن اقبال برانچ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

طلبہ امتحانی فارم شعبہ قانون (گلشن اقبال کیمپس )سے چیک کرائیں، صدر شعبہ کی تصدیق کے بعد فیس وائوچر حبیب بینک لمیٹڈ یونیورسٹی روڈ برانچ میں جمع کرائیں اور امتحانی فارم بمعہ فیس وائوچر شعبہ قانون (گلشن اقبال کیمپس) میں جمع کرائیں۔

امتحانی فارم کے ساتھ انرولمنٹ کارڈ اور مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی منسلک کریں بغیر انرولمنٹ کے ایڈمٹ کارڈ جاری نہیں کیا جائے گا۔بی ایل،ایل ایل بی کی امتحانی فیس12 سو روپے جبکہ ایل ایل ایم کی امتحانی فیس14سو روپے مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :