جہانگیر ترین کی حکومت سے امید زیادہ دیر نہیں رہے گی ، وزیر اعلی سندھ

2017 کی مردم شماری پر چاروں صوبوں کو تحفظات ہیں، نئی مردم شماری کا اعلان کیا جائے،مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 8 اپریل 2021 18:15

جہانگیر ترین کی حکومت سے امید زیادہ دیر نہیں رہے گی ، وزیر اعلی سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2021ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 2017 کی مردم شماری پر چاروں صوبوں کو تحفظات ہیں، نئی مردم شماری کا اعلان کیا جائے۔جہانگیر ترین کو ابھی بھی حکومت سے امید ہے، جو زیادہ دیر نہیں رہے گی۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانڈھی میں 530 ملین روپے کی لاگت سے 3 سڑکوں پر کام مکمل کیا گیا۔

صنعت کاروں کے تعاون سے کوشش ہے انفراسٹرکچر بہتر ہو۔ اس علاقے میں کچھ سال پہلے تک تو پہنچنا بھی مشکل ہوتا تھا۔انہوں نے کہا کہ جام صادق برج سے آگے تک کا مرمتی کام مکمل کیا گیا ہے۔ مہران ہائی وے بڑا منصوبہ ہے اگلے سال مکمل کریں گے۔ لانڈھی اندسٹریل ایریا سے بھی کہوں گا کہ خود بھی ڈویلپمنٹ کریں۔

(جاری ہے)

سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کیلئے ہمارے تمام پلان بنے ہوئے ہیں۔

جہانگیر ترین کو ابھی بھی حکومت سے امید ہے، جو زیادہ دیر نہیں رہے گی۔ مردم شماری پر چاروں صوبوں کو تحفظات تھے۔ نئی مردم شماری کا اعلان ہونا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ حالیہ مردم شماری پر تحفظات ہیں، حکومت نئی مردم شماری کا اعلان کرے۔ ڈھائی ارب روپے کراچی کی سائٹ ایسوسی ایشنز کو دیے گئے ہیں۔ صنعتی اداروں کی ایسوسی ایشنز بھی حکومت سے مل کر کام کریں۔

وزیراعلی سندھ نے سوال اٹھایا کہ ٹیکسوں کی وصولیوں کا سارا نظام وفاقی حکومت کے پاس ہے۔ وفاق نے صوبوں کو دیا کیا ہی وفاق ریونیو کلیکٹ نہیں کر سکتا تو ہمارے حوالے کر دے۔کورونا وائرس کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ کچھ علاقوں میں عالمی وبا بہت پھیل چکی ہے۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کو فوری بند کرنا چاہیے، تاہم ابھی وفاق اس اہم معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں کر پائی ہے۔انہوںنے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ہم نے پانی کا مسئلہ بھی اٹھایا تھا۔ وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی تھی کہ اس معاملے پر آئندہ سی سی اجلاس میں بات کی جائے گی۔