لاہور ویسٹ مینجمنٹ آپریشنز کو جدید بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی اور ایل ڈبلیو ایم سی مل کر کام کریں گے

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی آپریشنز کو جدید اور بہتر بنانے کیلئے مل کر کام کریں گے

جمعرات 8 اپریل 2021 18:16

لاہور ویسٹ مینجمنٹ آپریشنز کو جدید بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی اور ایل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل2021ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی آپریشنز کو جدید اور بہتر بنانے کیلئے مل کر کام کریں گے۔اس حوالے سے چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور اور سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عمران علی سلطان کی ارفع ٹاور میں ملاقات ہوئی۔ میٹنگ میں ڈی جی ای گورننس ساجد لطیف سمیت دونوں اداروں کے افسران شریک ہوئے۔

(جاری ہے)


اس موقع پر سی ای او عمران علی سلطان نے ایل ڈبلیو ایم سی میں نافذ پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ای فائلنگ اور آفس آٹومیشن سسٹم کو سراہا۔ میٹنگ میں کچرے سے متعلق صارفین کی شکایات کیلئے قائم ہیلپ لائن 1139 کو مزید بہتر بنانے پر غور کیا گیا۔ یہ ہیلپ لائن پی آئی ٹی بی کے سیٹیزن کانٹیکٹ سنٹر کے تحت کام کرے گی۔
اجلاس کیمطابق پنجاب آئی ٹی بورڈ ویسٹ مینجمنٹ آپریشنز، عملے کی نگرانی اور گاڑیوں کی ٹریکنگ کیلئے آئی ٹی پر مبنی جدید سسٹم اور آئی آر آئی ایس ٹیکنالوجی پر مبنی عملے کی حاضری کے حوالے سے ماڈل تشکیل دینے کیلئے کام کرے گا۔