باوما انجرڈ،ٹی ٹوئٹی سیریز میں قیادت ہینرخ کلاسین کے سپرد

جمعہ 9 اپریل 2021 16:51

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2021ء) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز (آج)ہفتہ سے ہوگا، میزبان ٹیم کے 5 اہم کھلاڑی پہلے ہی آئی پی ایل کے لئے بھارت پہنچ چکے ہیں ، وین ڈر ڈیوسن کے بعد کپتان باوما بھی انجرڈ ہوکر سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، سیریز میں ہوم ٹیم کی قیادت ہینرخ کلاسین کریں گے۔

(جاری ہے)

ون ڈے سیریز میں اوپنر فخر زمان نے 3 میچز میں 2 سنچریوں کی مدد سے 302 بناکر سیریز کے بہترین کھلاڑی بنے کے ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بھی اپنی جگہ بنالی ہے۔اسپاٹ فکسنگ کیس میں پابندی کا سامنا کرنے والے شرجیل خان بھی 4 سال بعد اسکواڈ میں شامل کئے گئے ہیں۔دوسری جانب جنوبی افریقہ کے 5 اہم کھلاڑی کوئنٹن ڈی کوک، ڈیوڈ ملر، اینرخ نورکیا، ربادا اور این گیٹی آئی کھیلنے بھارت جا چکے ہیں ، وین ڈر ڈیوسن انجری کا شکار ہیں ،کپتان باوما بھی ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق ہفتہ شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔