تحصیل پنڈدادن خان کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا

محکمہ لائیو سٹاک اپنا مثبت کردار ادا کرے جو ان کی ذمہ داری ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 9 اپریل 2021 16:08

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے کاشتکاروں کیلئے کیے گئے اقدامات نعروں تک محدود ،تحصیل پنڈدادن خان میں کسانوں کو ایک کے بعد ایک مصیبت کا سامنا علاقہ تھل کے بعد علاقہ پھپھرہ میں مویشیوں کی بروقت موسمی ویکیسن نہ ھونے کے باعث منہ کھور اور گلگوٹو کی بیماری عام متعدد جانور ہلاک ھو چکے ہیں مگر محکمہ لاہیو سٹاک سب اچھا کی رہورٹ میں مصروف متعدد کسانوں نے بتایا کہ محکمہ لاہیو سٹاک کا عملہ پراہیویٹ کاموں کو ترجیح دیتا ھے اور اج تک سرکاری طور پر کسی بھی مویشی کی موسمی حفاظتی ویکسینیشن نہیں کی گی اگر یہ ہی صورت حال رہی تو مویشیوں کی بڑے پیمانے پر ہلاکت کا خدشہ ہے کسانوں نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کرتے ھوے کہا کہ تحصیل بھر خصوصا علاقہ پھپھرہ میں ہنگامی بنیادوں پر مویشوں کی حفاظتی ویکسینیشن کرائی جاے چند دن قبل شیدید جھکڑ اور ہواؤں کے باعث گندم کی فصل پہلے ہی تباہ ھو چکی ھے مویشیوں کو ویکیسن لگا کر انکی حفاظت یقینی بنائی جائے اور نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :