ویساکھی میلہ میں شرکت کے لیے بھارت سے ایک ہزار سے زائد سکھ یاتری 12اپریل کو واہگہ کے راستے پاکستان آئیں گے

جمعہ 9 اپریل 2021 17:25

ویساکھی میلہ میں شرکت کے لیے بھارت سے ایک ہزار سے زائد سکھ یاتری 12اپریل ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2021ء) سکھ مذہب کے تہوار ''ویساکھی ''میلہ میں شرکت کے لیے بھارت سے ایک ہزار سے زائد سکھ یاتری 12اپریل کو واہگہ بارڈر کے راستے پیدل پاکستان داخل ہوں گے ۔جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے اعلی حکام اور پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے ممبران مہمانوں کا استقبال کریں گے۔

(جاری ہے)

بورڈ ترجمان کے مطابق چیئرمین بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کی ہدایات کی روشنی میں بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کی سیکورٹی رہائش میڈیکل اور سفری سہولیات سمیت دیگر تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور حکومتی SOPsپر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا ۔

ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز طارق وزیر کے سربراہی میں ڈپٹی سیکرٹری شرائنر عمران گوندل و دیگر افسران و سیکوٹی کا عملہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گا۔بورڈ چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کی بہترین مہمان نوازی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :