لاہور میں کرونا وائرس اور پولیو وائرس کے بعد ڈینگی وائرس بھی پھیلنے لگا

جمعہ 9 اپریل 2021 21:13

لاہور میں کرونا وائرس اور پولیو وائرس کے بعد ڈینگی وائرس بھی پھیلنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2021ء) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کرونا وائرس اور پولیو وائرس کے بعد ڈینگی وائرس بھی پھیلنے لگا، صحت حکام کے مطابق کرونا وائرس اور انسداد پولیو مہم کی وجہ سے ڈینگی مہم متاثر ہوئی۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کرونا وائرس اور پولیو وائرس کے بعد ڈینگی وائرس نے بھی سر اٹھانا شروع کردیا۔

(جاری ہے)

لاہور میں گزشتہ 2 ہفتوں میں ڈینگی کے 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ عملے کی کمی، کرونا وائرس اور انسداد پولیو مہم میں کام کرنے سے ڈینگی مہم متاثر ہوئی۔ذرائع کے مطابق شہر میں 15 سے زائد علاقے ڈینگی ہاٹ اسپاٹ قرار دیے گئے ہیں، ہسپتالوں میں ڈینگی کاونٹرز بھی غیر فعال ہیں۔سی ای او ہیلتھ لاہور کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس، پولیو اور دیگر مہمات کی وجہ سے ڈینگی مہم متاثر ہوئی۔