انڈونیشیاء یونیورسٹی آف ایرلنگا کے چار اسکالر جامعہ کراچی پہنچ گئے

جمعہ 9 اپریل 2021 23:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2021ء) انڈونیشیائ کی یونیورسٹی آف ایرلنگا کے چار اسکالر تحقیقی تربیت کے لئے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی پہنچ گئے ہیں۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق انڈونیشین یونیورسٹی کے اسکالر دراصل انڈونیشی نوجوان سائینسدانوں کے لئے متعین شدہ آئی سی سی بی ایس اسکالرشپ پروگرام کے تحت تحقیقی تربیت کی تکمیل تک تقریباً تین ماہ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں قیام کریں گے، اس دوران وہ کیمیائ کے مختلف شعبوں میں تحقیقی تربیت حاصل کریں گے۔

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری نے انڈونیشی اسکالرز کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کا شمارترقی پذیر دنیا کے بہترین حیاتیاتی اور کیمیائی علوم کے اداروں میں ہوتا ہے، بین الاقوامی مرکز اپنی نوعیت کا واحد پاکستانی تحقیقی ادارہ ہے جونہ صرف آئی ایس او سے سند یافتہ ہے بلکہ "یونیسکوسینٹر فار ایکسلینس کیٹیگری 2 انسٹی ٹیوٹ" کے منصب پر بھی فائز ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس جوائینٹ وینچر سے دوبرادر ممالک میں سائینس اور ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا، اس سے مستقبل کے نئے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کا موقع بھی حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا یہ پروگرام انڈونیشی نوجوان سائینسدانوں کی تحقیقی تربیت کا بہترین وسیلہ ہی

متعلقہ عنوان :