پاکستان کی معاشی خود مختاری کو آئی ایم ایف کے ساتھ بارٹر کر دیا گیا، رضا ربانی

حکومت نے عوام اورپارلیمنٹ کو آئی ایم ایف کے ساتھ طے نئی شرائط سیاندھیرے میں رکھا، سابق چیئرمین سینیٹ

جمعہ 9 اپریل 2021 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2021ء) پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور حکومت کے درمیان نئی شرائط پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی خود مختاری کو آئی ایم ایف کے ساتھ بارٹر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہاکہ حکومت نے عوام اورپارلیمنٹ کو آئی ایم ایف کے ساتھ طے نئی شرائط سیاندھیرے میں رکھا، عوام اور پارلیمنٹ کو ان شرائط کا علم آئی ایم ایف کے جاری دستاویزات سے ہوا۔

رضا ربانی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے غیر شفافیت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیکسز میں 1.272 ٹریلین روپے اضافے پر اتفاق کیا ہے، حکومت نے بجلی کی نرخوں میں 4 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافہ پر اتفاق کیا ہے، رضا ربانیرضا ربانی کے مطابق پاکستان کی معاشی خود مختاری کو آئی ایم ایف کے ساتھ بارٹر کر دیا گیا ہے۔