مقبوضہ کشمیر، عمر عبداللہ کورونا کا شکار ہو گئے

ہفتہ 10 اپریل 2021 13:17

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2021ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ’’ میں نے ایک برس تک اس وائرس سے بچنے کی کوشش کی لیکن آخر کار اس نے مجھے پکڑ لیا اور اب میں نے خود کو گھر میں تنہا کر لیا ہے‘‘۔یاد رہے کہ عمر عبداللہ کے والد فاروق عبداللہ کا بھی گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔