Live Updates

ْجہانگیر ترین کے اکاؤنٹس چینی اسکینڈل میں نہیں پرانے کیس میں منجمد کئے گئے ہیں‘ مصدق ملک

جہانگیر ترین نے حکومت اور وزیراعظم کو کھلی دھمکی دی ہے اگر آپ باز نہ آئے تو میں آپ کی حکومت کو الٹا دوں گا

ہفتہ 10 اپریل 2021 14:06

ْجہانگیر ترین کے اکاؤنٹس چینی اسکینڈل میں نہیں پرانے کیس میں منجمد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2021ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے اکاؤنٹس چینی اسکینڈل میں نہیں پرانے کیس میں منجمد کئے گئے ہیں، جہانگیر ترین نے حکومت اور وزیراعظم کو کھلی دھمکی دی ہے کہ اگر آپ باز نہ آئے تو میں آپ کی حکومت کو الٹا دوں گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں چل رہا کہ تحریک انصاف جہانگیر ترین کے ساتھ ہے یا مخالف، حکومتی وزرائ کہتے ہیں کہ ادارے آزاد ہیں، ادارے خاک آزاد ہیں کہ وزیر پہلے بتادیتے ہیں کہ فلاں پکڑا جائے گا اور وہ گرفتار ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کیخلاف کارروائی صرف وزیراعظم کے ساتھ جھگڑے کی وجہ سے ہورہی ہے، جب تک جہانگیر ترین وزیراعظم ہاؤس سے بے دخل نہیں ہوئے تھے تو عمران خان ان کا دفاع کیا کرتے تھے۔جہانگیر ترین کے اکاؤنٹس چینی اسکینڈل میں منجمد نہیں کئے گئے بلکہ ا ن کے خلاف مہنگے شیئر خریدنے کا مقدمہ درج کیا گیا، جہانگیر ترین نے حکومت اور وزیراعظم کو کھلی دھمکی دی ہے کہ اگر آپ باز نہ آئے تو میں آپ کی حکومت کو الٹا دوں گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات