پنجاب حکومت کاگندم خریدنے کیلئے 170 ارب روپے کا قرض لینے کا فیصلہ

ہفتہ 10 اپریل 2021 14:40

پنجاب حکومت کاگندم خریدنے کیلئے 170 ارب روپے کا قرض لینے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2021ء) پنجاب حکومت نے گندم خریدنے کیلئے 170 ارب روپے کا قرض لینے کا فیصلہ کرلیا، پنجاب حکومت پر پہلے بھی گندم کی مد میں واجب الادا رقم 390 ارب روپے ہے۔پنجاب حکومت نے گندم کی فی من قیمت 1800 روپے مقرر کی ہے اور کسانوں سے گندم کی خریداری کے لئے حکومت نے 170 ارب روپے کا تخمینہ لگایا ہے۔

(جاری ہے)

شہر سمیت صوبہ بھر میں گندم کی خریداری کے لیے 300 سے زائد سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے، پنجاب بھر میں گندم کی خریداری کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت پر پہلے بھی گندم کی مد میں واجب الادا رقم 390 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے، شرح سود دن بدن بڑھتا جارہا ہے، وفاق کی جانب سے بھی گندم کی مد میں ملنے والی رقم تاحال واجب الادا ہے۔

متعلقہ عنوان :