دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

ہفتہ 10 اپریل 2021 14:40

دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2021ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورتِ حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 22900کیوسک اور اخرج 35000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد 10600کیوسک اور اخراج10600کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد40400کیوسک اور اخراج45000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد15600کیوسک اور اخراج9700کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد 47800کیوسک اور اخراج43300کیوسک،چشمہ آمد46600کیوسک اوراخراج 45000کیوسک، تونسہ آمد42000کیوسک اور اخراج41500کیوسک، پنجند آمد5100کیوسک اور اخراج 5100کیوسک، گدو آمد 42400کیوسک اور اخراج 42400کیوسک، سکھر آمد36700کیوسک اور اخراج9000 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد5500 کیوسک اور اخراج 400کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1413.54فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.340 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1130.90فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.097 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 647.10 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ0.190 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے ۔