5شاپنگ مالز وپلازے،تین نجی سکولز، ایک ریسٹورنٹ اور ایک شادی ہال کو سیل کر دیا گیا

ہفتہ 10 اپریل 2021 16:35

5شاپنگ مالز وپلازے،تین نجی سکولز، ایک ریسٹورنٹ اور ایک شادی ہال کو ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2021ء) فیصل آباد انتظامیہ نے لاک ڈاؤن،کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرگذشتہ روز 5شاپنگ مالز وپلازے،تین نجی سکولز، ایک ریسٹورنٹ اور ایک شادی ہال کو سیل جبکہ ساڑھے 14ہزار روپے کے جرمانے بھی کئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد علی نے بتایا کہ گذشتہ 26ایام میں لاک ڈاؤن اور کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پراسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی ایکشن کے دوران مجموعی طور پر 1193شاپنگ مالز وپلازے،ریسٹورنٹس،شادی ہالز ونجی سکولوں کو سیل اور 17 لاکھ 15 ہزارروپے کے جرمانے کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ 796شاپنگ مالزوپلازے،283 ریسٹورنٹس،44شادی ہالز،70پرائیویٹ سکولوں کو کورونا ایس اوپیز/لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سیل کرایا گیا۔

متعلقہ عنوان :