کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد بارے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس

ہفتہ 10 اپریل 2021 16:51

کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد بارے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس
راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2021ء) حکومتی جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد بارے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راجنپور احمر نائیک اور ڈی پی او راجنپور فیصل گلزار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماءکرام انتظامیہ کیساتھ مل کر لوگوں کو کارونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر اختیار کرنے بارے آگاہ کریں۔

ہمیں مریض سے نہیں بلکہ مرض سے نفرت کرتے ہوئے حفاظتی تدابیر پر عمل کرکے اپنی اور دوسروں کی زندگی کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ ماہ صیام بابرکت مہینہ ہے ،مساجد میں نماز کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل کریں،ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ کو یقینی بنایاجائے۔مساجد کے فرش کو کلورین ملے پانی سے باقاعدگی سے دھویا جائے جبکہ پچاس سال سے زائد عمر کے بزرگ اور چھوٹے بچے گھروں میں رہیں اور وہیں پر نماز ادا کریں۔

(جاری ہے)

اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ لوگوں کو چاہیے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ قانون کا احترام کریں۔ مل کر کارونا کو شکست دینی ہے اور عوام کی جان کی حفاظت کرنی ہے۔اس موقع پر تمام مکاتب فکر کے علماءنے اس بات کا یقین دلایا کہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر پوری طرح عمل درآمدکیا جائے گا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زبیر اعجاز، دیگر افسران اور ضلعی امن کمیٹی کے اراکین ،علماءکرام اور دیگر شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :