لاہور: پی سی بی کے 82 ویں اجلاس کا انعقاد

ہفتہ 10 اپریل 2021 21:01

لاہور: پی سی بی کے 82 ویں اجلاس کا انعقاد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2021ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کا 82 واں اجلاس ہفتے کے روز چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ویڈیو لنکس پر اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں مختلف رپورٹس پیش کی گئیں۔ جن میں پی سی بی کی آڈٹ کمیٹی کی رپورٹ سمیت فیکٹ اینڈ فائنڈنگ رپورٹ شامل ہے۔ اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹس کا جائزہ لیا گیا جبکہ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے اجلاس میں موجود افسران کو مختلف ہدایات جاری کیں۔