شاہ محمود قریشی کل جرمنی روانہ ہوں گے، جرمن ہم منصب کے ساتھ وفد کی سطح پر بات چیت کریں گے

پاک جرمنی تعلقات کا جائزہ، تجارت، سرمایہ کاری، صحت، دفاع، تعلیم اور سیاحت کے شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ

ہفتہ 10 اپریل 2021 22:39

شاہ محمود قریشی کل جرمنی روانہ ہوں گے، جرمن ہم منصب کے ساتھ وفد کی سطح ..
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2021ء) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جرمن ہم منصب کی دعوت پر کل ( اتوار کو) جرمنی روانہ ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شاہ محمود قریشی جرمنی کے وزیر خارجہ کی دعوت پر آج 11 سے 13 اپریل تک دورہ کریں گے، دورے کے دوران جرمن ہم منصب کے ساتھ وفد کی سطح پر بات چیت کریں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بات چیت کے دوران دونوں وزرائے خارجہ پاک جرمنی تعلقات کا جائزہ لیں گے، وزرائے خارجہ تجارت، سرمایہ کاری، صحت، دفاع، تعلیم اور سیاحت کے شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ترجمان کے مطابق امسال پاکستان اور جرمنی سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ یورپی یونین میں جرمنی پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ جرمنی میں ایک لاکھ سے زیادہ پاکستانی کمیونٹی موجود ہیں۔ جرمن وزیر خارجہ نے مارچ 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا۔