آئین کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی ملکی ترقی کیلئے ناگزیر ہی: اسد قیصر

ہفتہ 10 اپریل 2021 22:39

آئین کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی ملکی ترقی کیلئے ناگزیر ہی: اسد ..
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2021ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ آئین کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کودرپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے آئین پاکستان کی اصل روح کو اپنانے کی ضرورت ہے، آئین پاکستان ریاست کے ہر شہری کو یکساں حقوق فراہم کرتا ہے، آئین کے تقدس کو برقرار رکھنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا اصل مقصد آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی ہے، جمہوری قوتوں نے ہمیشہ آئین اور جمہوریت کی بحالی کے لیے اپنی کوشش جاری رکھے ہیں، آئین کی بالادستی اورجمہوریت کی بحالی کیلئے قربانیاں دینے والے کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔اسد قیصر نے کہا کہ موجودہ سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین پر عمل درآمد کو یقینی بنائے، آئین کا دن منانے کا مقصد اس کی بالادستی کو برقرار رکھنا ہے۔