گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں350روپے کی کمی

ہفتہ 10 اپریل 2021 23:22

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2021ء)گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ مین18ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1726ڈالر سے بڑھ کر1744ڈالر ہو گئی تاہم اس مدت کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں350روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ4ہزار450روپے سے کم ہو کر 1لاکھ4ہزار100روپے ہو گئی اسی طرح301روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت89ہزار550روپے سے کم ہو کر89ہزار249روپے ہو گئی تاہم ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا4ڈالر سستا ہو ا مگر ملکی صرافہ مارکیٹو ں میں ایک تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔