ڈاکٹرذوالفقار مرزا کے خلاف مقدمات کا فیصلہ محفوظ، پیرکو سنایاجائے گا

ہفتہ 10 اپریل 2021 23:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2021ء) سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا اور شریک ملزمان کے خلاف 3 مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ کیس کا محفوظ فیصلہ پیر کے دن سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوکراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا اور شریک ملزمان کے خلاف 3 مقدمات کی سماعت ہوئی، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے، بدین تھانے پر حملے کے مقدمے میں سرکاری وکیل نے دلائل مکمل کرلیے، فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

کیس کا محفوظ فیصلہ پیر کے دن سنایا جائے گا۔دوران سماعت وکیل ذوالفقار مرزا نے کہاکہ پولیس نے سیاسی دبائو پر کیس بنایا ہے، کیس میں نامزد کافی ایسے افراد ہے جو اس وقت بدین شہر میں ہی نہیں تھے، عدالت نے دیگر دو مقدمات کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق ملزمان پر دہشتگردی جلائو گھیرائو اور دیگر الزامات ہیں، واضح رہے کہ سابق وزیر داخلا ڈاکٹر ذوالفقار مرزا و دیگر کے خلاف بدین کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔