سال 42۔1441ھجری کے لئے ”زکوة کا نصاب“ 80933.00 (اسی ہزار نو سو تینتیس) روپے مقرر، تمام سیونگ بینک نصاب کے مطابق زکوة کی کٹوتی یکم رمضان المبارک 1442 ھجری کو کریں گے

ہفتہ 10 اپریل 2021 22:41

سال 42۔1441ھجری کے لئے ”زکوة کا نصاب“ 80933.00 (اسی ہزار نو سو تینتیس) روپے ..
اسلام آباد۔10اپریل  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10  اپریل 2021ء) :ایڈمنسٹریٹر جنرل زکوٰة نے اسلامی سال 42۔1441ھجری کے لئے ”زکوة کا نصاب“ 80933.00 (اسی ہزار نو سو تینتیس) روپے مقررکیا ہے۔

(جاری ہے)

زکوٰة وعشر آرڈیننس 1980 کے پہلے شیڈول کے سیریل نمبر 1 کے کالم 2 میں ماخذ زکوة80933.00 سے کم رقم پر ذکوة کی کوئی کٹوتی نہیں ہوگی ، تمام سیونگ بینک اکاونٹس ، منافع اور نقصان شیئرنگ کھاتوں اور اسی طرح سے دیگراکاونٹ جن کا کریڈٹ بیلنس 80933.00 روپے (اسی ہزار نو سو تینتیس روپے) ہے سے نصاب کے مطابق زکوة کی کٹوتی رمضان المبارک کے پہلے روز یعنی یکم رمضان المبارک    1442 ھجری کو کریں گے جو (چاند دکھائی دینے کی صورت میں)14 یا 15 اپریل 2021 کو متوقع ہے۔


متعلقہ عنوان :