اسلام آباد میں پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرک گاڑیوں کا چارجنگ اسٹیشن قائم

اٹیسلا نے الیکٹرک کاروں کے لیے پاکستان میں تیار ہونے والے چارجنگ اسٹیشن کا آغاز کردیا جہاں چند منٹ میں گاڑیاں چارج ہو سکیں گی، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 10 اپریل 2021 22:46

اسلام آباد میں پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرک گاڑیوں کا چارجنگ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 10اپریل 2021) اسلام آباد میں پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرک گاڑیوں کا چارجنگ اسٹیشن قائم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے شہریوں کے لیے شاندار سہولیات کا آغاز ، پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرک گاڑیوں کا چارجنگ اسٹیشن اسلام آباد میں قائم کر دیا گیا۔ اسلام آبادمیں نصب کیے جانے والے الیکٹرگ گاڑیوں کے اس چارجنگ اسٹیشن سے صرف 50 روپے میں گاڑی کی بیٹری فل کروائی جا سکے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹیسلا نے الیکٹرک کاروں کے لیے پاکستان میں تیار ہونے والے چارجنگ اسٹیشن کا آغاز کردیا جہاں چند منٹ میں گاڑیاں چارج ہو سکیں گی۔اس طرح پاکستان میں اب بجلی پر چلنے والی گاڑیوں کی چارجنگ کے لیے بیرون ملک سے چارجر درآمد کرنے کی جھنجھٹ کا خاتمہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر حسین کا کہنا ہے کہ اس میں وہ تمام سیفٹیز اور سرٹیفکیشنز موجود ہیں جو کسی بھی انٹر نیشل اسٹینڈر کے موافق ہوں گی۔

دریں اثناءکمپنی نے اسلام آباد کے شہریوں کے لیے عید تک گاڑیاں مفت چارجنگ کروانی کی پیشکش کی ہے۔ کمپنی نے اگلے مرحلے میں لاہور، ملتان اور کھاریاں میں بھی چارجنگ اسٹیشن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔مذکورہ اسٹیشنز پر پہلے مرحلے میں تیس،ساٹھ اور 120 کلوواٹ کے چارجر سے 50 روپے میں چند منٹ کے اندر اندر گاڑی مکمل ری چارج کرائی جاسکیں گی۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ الیکٹرک گاڑیاں ایکو فرینڈلی ہوتی ہیں، یعنی ان سے ماحول کو نقصان نہیں پہنچتا۔ حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کو ملک میں عام کرنے کے لیے اہم اقدامات اُٹھائے ہیں۔ اس ضمن میں کراچی میں الیکٹرک بس سروس کا آغاز ایک بہترین مثال ہے۔