وفاقی حکومت نے رواں سال کیلئے زکوٰۃ کا نصاب مقررکر دیا

زکوٰۃ کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر کیا گیا ہے، یکم رمضان المبارک کو بینک اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی ہوگی اور بینک عوام کیلئے بند رہیں گے، اعلامیہ جاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 11 اپریل 2021 11:23

وفاقی حکومت نے رواں سال کیلئے زکوٰۃ کا نصاب مقررکر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اپریل2021ء) وفاقی حکومت نے رواں سال کیلئے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کر دیا ہے، جس کے تحت زکوٰۃ کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر کیا گیا ہے، یکم رمضان المبارک کو بینک اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی ہوگی اوربینک عوام کیلئے بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن نے زکوٰۃ کے نصاب کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

جس کے تحت رواں سال زکوٰۃ کا نصاب80 ہزار933 روپے مقرر کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں کہا گیا کہ یکم رمضان المبارک کو بینک اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی ہو گی اور یکم رمضان کو بینک عوام کے لیے بند رہیں گے۔ واضح رہے پچھلے سال زکوٰۃ کا نصاب 46 ہزار 329 روپے مقرر کیا گیا تھا، اور کہا گیا کہ زکوٰۃ کا نصاب جن سیونگ بینک اکاؤنٹس میں زکوٰۃ کے نصاب کی مقرر کردہ رقم سے زیادہ رقم ہوگی اس میں سے ڈھائی فیصد زکوٰۃ کاٹی جائے گی البتہ کمپنی اکاؤنٹ، کرنٹ اکاؤنٹ یا وہ صارفین جنہوں نے زکوٰۃ نہ کاٹنے کا ڈکلیریشن بینک میں جمع کرایا ہے ان کے اکاؤنٹ سے زکوٰۃ نہیں کاٹی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :