ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.96فیصد ہوگئی
کورونا کے مزید 5 ہزار50 نئے کیسز رپورٹ، مجموعی کیسز کی تعداد7 لاکھ21 ہزار18ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں 114 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ این سی اوسی
ثنااللہ ناگرہ اتوار 11 اپریل 2021 11:38
(جاری ہے)
اسی طرح پشاورکے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاوَن لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بلال ٹاوَن،الفلاح ٹاوَن اعجازآباد، ڈیفنس ٹاوَن، آفیسرگارڈن ٹاوَن میں اسمارٹ لاک ڈاوَن ہوگا۔ ان علاقوں میں آج شام6 بجے سے مائیکرواسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ ہوگا۔ مائیکرواسمارٹ لاک ڈاوَن کے دوران ان علاقوں سے اِن آوٹ انٹری بند رہے گی۔اسی طرح ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کٴْل 73 ہزار 78 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 204 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 6 لاکھ 27 ہزار561 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 68 ہزار 284 ہو چکی ہے، کٴْل اموات 4 ہزار 523 ہو گئیں۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں اب تک 2 لاکھ 45 ہزار 923 مریض سامنے آئے ہیں، یہاں کٴْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 6 ہزار 908 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 97 ہزار 318 ہو چکی ہے، اس سے کٴْل اموات 2 ہزار 586 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 64 ہزار 902 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کٴْل 601 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 20 ہزار 178 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 213 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 14 ہزار 260 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کٴْل 395 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 103 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.