دنیا بھر میں کورونا کے ساڑھے چھ لاکھ نئے کیسز ،10ہزار سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ

دنیا بھر میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد13 کروڑرپورٹ، اموات 29 لاکھ 39 ہزار 234 ہو گئیں،امریکی میڈیا کی رپورٹ

اتوار 11 اپریل 2021 12:10

دنیا بھر میں کورونا کے ساڑھے چھ لاکھ نئے کیسز ،10ہزار سے زائد ہلاکتیں ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2021ء) دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ساڑھی6 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وبا سے 10 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 60 لاکھ 20 ہزار 993 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 29 لاکھ 39 ہزار 234 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 36 لاکھ 99 ہزار 700 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 2 ہزار547 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 کروڑ 93 لاکھ 82 ہزار 59 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 75 ہزار 593 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 18 لاکھ 69 ہزار 980 ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 70 ہزار 798 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 218 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 44 لاکھ 23 ہزار 589 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر آ گیا ہے جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 51 ہزار 469 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 34 لاکھ 45 ہزار 6 ہو گئی۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 69 ہزار 305 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 33 لاکھ 58 ہزار 805 مریض سامنے آ چکے ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 98 ہزار 602 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 50 لاکھ 23 ہزار 785 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 2 ہزار 649 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 46 لاکھ 32 ہزار 688 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 80 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 43 لاکھ 68 ہزار 45 ہو چکی ہے۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 33 ہزار 702 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 37 لاکھ 98 ہزار 333 ہو چکے ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 1 لاکھ 13 ہزار 923 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 37 لاکھ 54 ہزار 77 ہو گئے۔اسپین میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 76 ہزار 328 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 33 لاکھ 47 ہزار 512 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔