سعودی عرب میں سالانہ46لاکھ60ہزار ٹن خوراک کا ضیاع

شہری خوراک کا ضیاع کم سے کم کرنے کے لیے اشیائے خوردو نوش کی خریداری میں توازن رکھیں،وزیرماحولیات

اتوار 11 اپریل 2021 12:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2021ء) سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی وزراعت انجینیر عبدالرحمان الفضلی نے بتایا ہے کہ مملکت میں سالانہ 46 لاکھ 60 ہزار ٹن خوراک ضائع کی جاتی ہے جب کہ پوری دنیا میں سالانہ ضائع ہونے والی خوراک کا تخمینہ 1 ارب 30 کروڑ ٹن لگایا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوںنے شہریوں پر زور دیا کہ وہ خوراک کا ضیاع کم سے کم کرنے کے لیے اشیائے خوردو نوش کی خریداری میں توازن رکھیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے نائب وزیر ماحولیات منصور المشیطی نے بتایا کہ فوڈ سیکیورٹی کے میدان میں سعودی عرب بھرپور خدمات انجام دینے والے ممالک میں پیش پیش ہے۔ عوام اور حکومت دونوں غذائی تحفظ کے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور خوراک کا ضیاع روکنے کی پوری کوشش کی جار ہی ہے۔سعودی عرب کی جنرل آرگنائزیشن برائے اناج کے گورنر احمد الفارس نے اس بات کی تصدیق کی کہ اشیائے خوردو نوش کے ضیاع کا سالانہ تخمینہ 40 بلین ریال ہے۔ آرگنائزیشن نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ استعمال کے بعد بچ جانیوالی خوراک کو استعمال میں لانے کے طریقے اختیار کریں۔