Live Updates

جہانگیرترین کو کوئی فراڈیہ کہے، میں اس کو تسلیم نہیں کرتا، رانا ثناءاللہ

جہانگیرترین کیخلاف جو ایف آئی آر درج کی گئی اس کا چینی کی قیمتوں سے کوئی تعلق نہیں، جہانگیرترین کے ساتھ ہم نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ مرکزی رہنماء ن لیگ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 11 اپریل 2021 12:10

جہانگیرترین کو کوئی فراڈیہ کہے، میں اس کو تسلیم نہیں کرتا، رانا ثناءاللہ
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اپریل2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کو کوئی فراڈیہ کہے، میں اس کو تسلیم نہیں کرتا، جہانگیرترین کیخلاف جو ایف آئی آر درج کی گئی اس کا چینی کی قیمتوں سے کوئی تعلق نہیں، جہانگیرترین کے ساتھ ہم نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیرترین یا کس کو پارٹی میں شامل کرنا یا نہیں، یہ پارٹی فیصلہ کرے گی، ابھی ایک آدمی نے کسی جماعت میں شامل ہونے کی بات ہی نہیں کی تو میں کیسے اس پر تبصرہ کرسکتا ہوں،؟ انہوں نے کہا کہ جب شریف فیملی کی کاروباری ٹرانزیکشن کو منی لانڈرنگ بنایا جارہا تھا، ہم اس وقت بھی کہتے تھے یہ غلط ہے، آج اگر جہانگیرترین کو کہیں کہ وہ فراڈیہ ہے ،اس نے فراڈ کیا ہے، میں اس کو تسلیم نہیں کرتا، اگر جہانگیرترین نے چینی کی قیمتیں بڑھائی ہیں تو اس کو اس کیس میں پکڑیں اور چینی کی قیمتیں کم کروائیں۔

(جاری ہے)

اس کوکسی اور کیس میں پکڑا گیا ہے، جو ایف آئی آر درج کی گئی اس کا چینی کی قیمتوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ہم نے جہانگیرترین سے رابطہ کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی، نہ ہی انہوں نے کوشش کی ہے۔ رہنماء ن لیگ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جب گیلانی الیکشن لڑ رہا تھا تو اس میں ترین کا کوئی تعلق نہیں تھا ، پی ٹی آئی کے 50 فیصد لوگوں نے رابطہ کیا تھا، وہ استعفے دینے کو اور الیکشن لڑنے کو تیار ہیں، اگر مسلم لیگ ن ان کو ٹکٹ دینے کی حامی بھر لے۔ اس موقع پر رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت کیلئے ممکن نہیں کہ جہانگیر ترین کو چھوڑ کر چینی بحران کی تحقیقات کی جائیں۔ مگر یہ گھر کی لڑائی ہے گھر میں ہی حل ہوجائے گی۔ 
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات