وزیراعظم عمران خان کا موسمیاتی تبدیلی سے متعلق بل گیٹس کو خط

آئیں مل کر دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچائیں، پاکستان توانائی کے متبادل منصوبے شروع کررہا ہے، بلین ٹری سونامی، نیشنل پارکس، کلین گرین کے پروگرام جاری ہیں، پوری دنیا کو ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔ خط کا متن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 11 اپریل 2021 12:54

وزیراعظم عمران خان کا موسمیاتی تبدیلی سے متعلق بل گیٹس کو خط
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اپریل2021ء) وزیراعظم عمران خان نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق سعودی ولی عہد کے بعد بل گیٹس کو اپنے خط میں کہا ہے کہ آئیں مل کر دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچائیں، پاکستان کاربن کی کمی کیلئےتوانائی کے متبادل منصوبے شروع کررہا ہے، بلین ٹری سونامی، نیشنل پارکس، کلین گرین کے پروگرام جاری ہیں، پوری دنیا کو موسمیاتی خطرات کیخلاف ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق عالمی رہنماؤں سے خط وخطابت جاری ہے، وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کے بعد بل گیٹس کو بھی خط لکھا، عمران خان نے کلائمیٹ چینج کے خطرات پر کتاب لکھنے پر بل گیٹس کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے خط میں عزم دہرایا کہ آئیں مل کر دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچائیں۔

پاکستان ان ممالک میں ہے جہاں موسمیاتی تبدیلی کے خطرات زیادہ ہیں۔ پاکستان بھی موسمی خطرات سے نمٹنے اور بچاو کیلئے اقدامات کررہا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ پاکستان  کاربن کی کمی کیلئے متبادل توانائی کے منصوبے شروع کررہا ہے۔ بلین ٹری سونامی، نیشنل پارکس، کلین گرین کے پروگرام  جاری ہیں۔ پاکستان نے لاتعداد گرین جابز دیں، 10 لاکھ ایکڑ جنگلات کو محفوظ بنایا۔

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کم کرنے کیلئے بھرپور تعاون کو تیار ہے۔ پوری دنیا کو موسمیاتی خطرات کو بھانپتے ہوئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے دیو سائی میدان کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں۔ جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کو بیان کرنا اور سیاحت کو فروغ دینا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بارموسم سرما میں دیوسائی میدان کوسکیننگ کے ذریعے عبور کیا گیا، پاکستان میں سیاحت اور سکی ریزورٹس کے مقامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔