Live Updates

پی ٹی آئی رہنماء اسجد ملہی کا الیکشن کمیشن پر ڈسکہ انتخاب مینج کرنے کا الزام

الیکشن کمیشن کو پورا زور لگا کر انتخاب مینج کرنے پر خصوصی مبارکباد دیتا ہوں، 19 فرروی کو میں الیکشن جیت گیا تھا، میرا جیتا ہوا الیکشن مجھ سے چھینا اور کورونا کی شدت میں دوبارہ الیکشن کروا دیا۔ ویڈیو بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 11 اپریل 2021 14:02

پی ٹی آئی رہنماء اسجد ملہی کا الیکشن کمیشن پر ڈسکہ انتخاب مینج کرنے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اپریل2021ء) این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو خصوصی مبارکباد دیتا ہوں جس نے پورا زور لگا کر الیکشن کو مینج کیا، 19فرروی کو میں الیکشن جیت گیا تھا، الیکشن کمیشن نے میرا جیتا ہوا الیکشن مجھ سے چھینا اور کورونا کی شدت کے دوران دوبارہ الیکشن کروا دیا۔

انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ سب سے پہلے نوشین افتخار کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جنہوں نے الیکشن جیت لیا ہے۔ پھر اپنی پارٹی، تنظیم ، ووٹرز کارکنان کو شکریہ ادا کرتا ہوں، مافیا کے خلاف جنگ لڑنے والے کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔آپ لوگوں نے گھبرانا نہیں، خان کہتا ہے گھبرانا نہیں، ہم واپس آئیں گے آپ کو گھبرانا نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خصوصی مبارکباد الیکشن کمیشن کو دینا چاہتا ہوں کہ جتنا زور لگا کرالیکشن کمیشن نے الیکشن کو مینج کیا، 19فرروی کو الیکشن جیت گیا تھا، لیکن آپ نے جیتا ہوا الیکشن مجھ سے چھینا۔

پھر کورونا کی شدت کے دوران الیکشن کروادیا، 

میں آپ کو اس پر داد دیتا ہوں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ 10 اپریل کو این اے75 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب شفاف، پرامن ماحول میں ہوا، ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ سمیت پولیس کا کردار قابل تحسین ہے۔

رینجرز، پاکستان آرمی نے بھی ضمنی انتخاب کے پرامن انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا۔ تمام افسران سارا دن حلقے میں رہے۔ کمشنر، آرپی او گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او سیالکوٹ نے ذاتی دلچسپی لی۔ پولنگ اسٹاف نے اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھائے۔ الیکشن کمیشن تمام اداروں کےساتھ ووٹرز کا بھی شکر گزار ہے۔ووٹرز نے ووٹ کا حق آزادانہ استعمال کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات