عبد العلیم خان فائونڈیشن کی جانب سے ڈی جی خان اور ملتان کی جیلوں میں پنکھوں اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب

مختلف بیرکس میں و اٹر چلرز کی مرمت و بحالی بھی کرائی گئی ،نئے بیڈز کی فراہمی اور2نئی بیرکس کی تزئین و آرائش بھی کی گئی ہے

اتوار 11 اپریل 2021 14:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2021ء) عبد العلیم خان فائونڈیشن کی جانب سے جیلوں میں قیدیوں کیلئے اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے ،رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی اقدامات کے تحت ڈی جی خان اور ملتان کی جیلوں میں پنکھوں اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ فائونڈیشن نے ملتان اور ڈی جی خان کی جیلوں میں 200 پنکھے نصب کرا دیئے ہیںجبکہ مختلف بیرکس میں و اٹر چلرز کی مرمت و بحالی بھی کرائی گئی ہے، ملتان جیل کے ہسپتال میں نئے بیڈز کی فراہمی اور2نئی بیرکس کی تزئین و آرائش بھی کی گئی ہے ۔

فائونڈیشن کے سربراہ و سینئر وزیر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ فاؤنڈیشن قیدیوں کی فلاح و بہبود انسانیت کے جذبے کے ساتھ کر رہی ہے، جیلوں میں بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری ہونی چاہیے،اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے ذاتی وسائل سے فلاحی کام کر رہے ہیں۔