پی ایس ایل 6کے باقی میچز کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی

لیگ کے میچز یکم جون سے 14 جون تک ہوں گے،پلے آف مقابلے 16تا 18 جون کھیلے جائیںگے، پاکستان کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ کا فائنل 20 جون کو کھیلا جائیگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 11 اپریل 2021 15:45

پی ایس ایل 6کے باقی میچز کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11اپریل 2021ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے باقی میچوں کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ٹیموں کو 22 مئی سے 7 دن کے لئے الگ الگ رکھا جائے گا جبکہ پریکٹس سیشن 29 سے 31 مئی تک ہوں گے۔ لیگ کے میچز یکم جون سے 14 جون تک ہوں گے۔ 15 جون کو آرام کا دن ہوگا اور پلے آف مقابلے 16 سے 18 جون تک کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ کا فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دفاعی چیمپئن کراچی کنگز 2 جون کو ملتان سلطانز ، 5 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ ، 6 جون کو پشاور زلمی ، 10 جون کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 12 جون کو لاہور قلندرز سے مقابلہ کرے گا۔ واضح رہے کہ بائیو سیکیور ببل میں COVID-19 پھیلنے کی وجہ سے PSL 6 کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ 6 کرکٹرز اور عملے کے ایک ممبر کا کویڈ19 ٹیسٹ مثبت آیا تھا ۔