Live Updates

جہانگیر ترین نے لندن میں بیٹھ کرساری منصوبہ بندی اور رابطے کیے

جہانگیر ترین تنہا تحریک انصاف کوبہت زیادہ نقصان پہنچا سکتاہے، ارکان ان کی عزت کرتے ہیں، عمران خان تو آدھا ہاتھ ملاتے ہیں۔ سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 11 اپریل 2021 17:49

جہانگیر ترین نے لندن میں بیٹھ کرساری منصوبہ بندی اور رابطے کیے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اپریل2021ء) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ جہانگیرترین لندن میں منصوبہ بندی اور رابطے کرتا رہا، جہانگیرترین تنہا تحریک انصاف کو زیادہ نقصان پہنچا سکتا ہے، ارکان ان کی عزت کرتے ہیں، عمران خان تو آدھا ہاتھ ملاتے ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے تجزیے میں کہا کہ ڈسکہ کے ایک حلقے میں الیکشن کو صاف شفاف بنانا ممکن ہے، پولیس ، رینجرز بھیج دی جائے،الیکشن کمیشن کے فیصلوں سے اختلاف کیا جاسکتا ہے لیکن اچھی بات ہے الیکشن کمیشن آزادانہ کام کررہا ہے۔

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے ملکر کوشش کرکے دیکھ لی، جو لوگ گیلانی کو ووٹ دیں گے ان کو پنجاب میں ٹکٹ دی جائے گی، جہانگیرترین نے سارے ممبران لاکر سامنے کھڑے کردیے ہیں،عدالت گئے۔

(جاری ہے)

شوگر انڈسٹری نے عمران خان کے مئوقف کو مسترد کردیا ہے۔ پرویزخٹک سے کوئی تنہائی میں مل کر پوچھے تو وہ کہے گا غلط ہورہا ہے، خیبرپختونخواہ میں بھی جہانگیرترین کا حصہ ہے، وہ پلاننگ کرسکتا ہے، زراعت میں تبدیلیاں لایا ہے، بروقت ادائیگیاں کرتا ہے۔

عمران خان نے یہ محاذ کھول کر بڑی غلطی کی ہے۔صلح کا دروازہ کھلا ہوا تھا، پیغامات بھی ہوتے تھے ، شاہ محمود قریشی کہتے وہ خود مل لیں۔ جہانگیرترین لندن میں منصوبہ بندی اور رابطے کرتا رہا، جہانگیرترین تنہا تحریک انصاف کو زیادہ نقصان پہنچا سکتا ہے، ارکان ان کی عزت کرتے ہیں، عمران خان تو آدھا ہاتھ ملاتے ہیں ،اب تو کورونا ہے ان میں ایسی عادات شروع سے ہیں۔

جہانگیرترین اکیلا گاڑی چلا رہا ہے۔ جہانگیرترین لندن میں فارغ بیٹھا رہا؟ باقی وقت وہ منصوبہ بندی اور رابطے کررہا تھا، وہ صلح کرنا چاہتا تھا، لیکن اب اسپیشل برانچ اور آئی بی نے صلح نہیں کرنا چاہتا۔اب جہانگیرترین کو پیپلزپارٹی بھی کھینچ رہی ہے۔ پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے کا خواب دیکھ رہے ہیں، تین صوبوں میں وہ اکثریت میں نہیں آسکتے، بلاول کی فی الحال شخصیت بھی نہیں ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ہی نہیں چاہتی، ن لیگ بھی کھینچ رہی ہے، لیکن بڑا بھائی کہتا بالکل نہیں۔نوازشریف نے توپیغامات بھیجے لیکن وہ نہیں ملا، معذرت کی کہ میں نے حکومت سے آپ کو نکلوایا، لیکن ہم کیسے اکٹھے چل سکتے ہیں؟جہانگیرترین جب شہبازشریف کے ساتھ رہے تو کام کیا، پرویزالٰہی کے ساتھ بھی کام کیا، ہر جماعت میں ایک بڑا بھائی بیٹھا ہوا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات