(سپورٹس نیوز )

ن*پی ایس ایل 6 کے باقی میچز کا آغاز یکم جون سے ہوگا، پی سی بی نے شیڈول جاری کردیا Qٹورنامنٹ کا فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا ایونٹ کے تمام شرکائ کے لیے 22 مئی سے ایک ہی ہوٹل میں قرنطینہ کی 7 روزہ مدت کا آغاز کیا جائے گا

اتوار 11 اپریل 2021 18:45

| لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2021ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کا غاز یکم جون سے ہوگا جب کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا، ایونٹ کے تمام شرکائ کے لیے 22 مئی سے ایک ہی ہوٹل میں قرنطینہ کی 7 روزہ مدت کا آغاز کیا جائے گا۔ پی سی بی کے مطابق 3 روزہ ٹریننگ سیشنز کے بعد یکم جون سے ایونٹ شروع ہوجائے گا، تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے، نائٹ میچز کا آغاز رات 8 بجے سے ہوگا جب کہ ڈبل ہیڈر والے دن پہلا میچ شام 5 بجے اور دوسرا رات 10 بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کو کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے دوران 7 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے جن میں 6 کھلاڑی اور ایک آفیشل شامل ہے۔

(جاری ہے)

20 فروری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں اب تک 14 میچز کھیلے گئے ہیں جس میں کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

پشاور زلمی بھی 3 میچ جیت کر 6 پوائنٹس لینے میں کامیاب رہی تاہم وہ رن ریٹ کی وجہ سے دوسرے نمبر پر ہے۔ اسلام ا?باد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز 6،6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔دوسری جانب لیگ میں واحد میچ جیتنے والی ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2,2 پوائنٹس کے ساتھ بالتریب پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر براجمان ہیں۔