لاہور میں مکمل لاک ڈاون کی سفارش کردی گئی

لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاون کورونا کا پھیلاو روکنے میں ناکام، محکمہ صحت کی پنجاب حکومت سے لاہور میں مکمل لاک ڈاون کی سفارش، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 11 اپریل 2021 19:15

لاہور میں مکمل لاک ڈاون کی سفارش کردی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار، 11اپریل 2021) لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاون کورونا کا پھیلاو روکنے میں ناکام، محکمہ صحت نے لاہور میں مکمل لاک ڈاون کی سفارش کردی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے کہا ہے کہ لاہور میں سمارٹ لاک ڈاو¿ن کے باوجود کورونا کی صورتحال پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ بازاروں میں رش اور عوام کے بلا وجہ باہر سڑکوں پر آنے سے شہر میں کورونا کی صورتحال شدت اختیار کر گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت نے پنجاب حکومت سے لاہور میں مکمل لاک ڈاو¿ن نافذ کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی سفارشات پر عمل درآمد پنجاب حکومت کے فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی کورونا کو کنٹرول کر نے کے لیے سخت اقدامات اٹھانے کا حکم جاری کر رکھا ہے، تاہم سمارٹ لاک ڈاو¿ن کے اثرات فی الحال واضح نظر نہیں آ رہے، کورونا کیسز بتدریج بڑھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نےکہا کہ لاہور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی کیے جا رہے ہیں جبکہ پنجاب میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار821 ہوچکی ہے ، جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 92 ہزار231ہو گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب پاکستان مین سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں اب تک 6 ہزار587 افراد کا انتقال ہوچکا ہے ، جب کہ صوبہ سندھ میں 4 ہزار509 ، صوبہ خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 457 ، وفاقی دارالحکومت اسلام ا?باد میں 583 ، گلگت بلتستان میں 103 ، صوبہ بلوچستان میں 211 اور ا?زاد کشمیر میں 371 افراد علامی وباءکے باعث لقمہ اجل بن گئے۔

این سی او سی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 61 ہزار552 ، صوبہ خیبر پختونخوا میں یہ تعداد 92ہزار423 ہے ، جب کہ صوبہ سندھ میں 2 لاکھ 66 ہزار618، صوبہ پنجاب میں 2 لاکھ 33 ہزار348 افراد عالمی وبائ کا شکار ہوئے ، صوبہ بلوچستان میں 19 ہزار785 ، آزاد کشمیر میں 13 ہزار446 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار59 افراد اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔